گذشتہ ہفتے سٹاک مارکےٹ مےںتےزی کا رجحان رہا

گذشتہ ہفتے سٹاک مارکےٹ مےںتےزی کا رجحان رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی اے )گذشتہ کاروباری ہفتہ کے دوران کراچی اسٹاک مارکےٹ مےں اتار چڑھاﺅ کے باجود تےزی کا رجحان رہا اور کے اےس ای 100انڈےکس 24000پوائنٹ کی نئی رےکارڈ سطح عبور کرنے کے بعد واپس 23800پوائنٹ کی ابتدائی سطح پر چلا گےا جبکہ 1کھرب سے زاےد روپے کے اضافے سے مارکےٹ کا مجموعی سرماےہ55کھرب روپے سے بڑھ کر56کھرب روپے تک جا پہنچا ۔کراچی اسٹاک مارکےٹ مےں گذشتہ کاروباری ہفتہ کا آغاز تےزی کے ساتھ ہوا اور کے اےس ای100انڈےکس مےں324پوائنٹ کا اضافہ رےکارڈ کےا گےا جبکہ دوسرے دن رونما ہونےوالی تےزی سے انڈےکس 208پوائنٹ کے اضافے سے 23800پوائنٹ کی سطح عبور کر گےا بعد ازاں دو دن کے دوران آنےوالی مندی نے انڈےکس کو اسی سطح پر محدود رکھا ۔اے پی اے کے مطابقگذشتہ کاروباری ہفتہ کے دوران کے اےس ای100انڈےکس مےں 560.51پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے انڈےکس 23287پوائنٹ سے بڑھ کر 23848پوائنٹ پر بند ہوا اسی طرح 334.89کے اضافے سے کے اےس ای30انڈےکس 17648پوائنٹ سے بڑھ کر17983پوائنٹ جبکہ کے اےس ای آل شےئرز انڈےکس 16930پوائنٹ سے بڑھ کر17442پوائنٹ تک جا پہنچا ۔گذشتہ ہفتہ مارکےٹ کے سرمائے مےں 1کھرب65ارب70کروڑ سے زاےد روپے کا اضافہ رےکارڈکےاگےا جس کے نتےجے مےں مارکےٹ کا مجموعی سرماےہ 55کھرب15ارب24کروڑ71لاکھ79ہزار318روپے سے بڑھ کر 56کھرب 80ارب 94کروڑ 88 لاکھ14ہزار498روپے ہو گےا ۔
گذشتہ ہفتہ ٹرےڈنگ وےلےو5ارب روپے سے10ارب روپے کے درمےان محدود رہا جبکہ کاروباری حجم 12کروڑ شےئرز سے24کروڑ شےئرز کے درمےان رہا ۔گذشتہ ہفتہ کاروبار کے لحاظ سے فوجی سےمنٹ ،پی ٹی سی اےل ،جہانگےر صدےق کمپنی ،کے ای اےس سی ،اےنگرو کارپورےشن ،لافرےج پاکستان ،پاک الےکٹرون لمےٹڈ ،آدم جی انشورنس ،،مےپل لےف سےمنٹ ،نشاط ملز ،ڈی جی کے سےمنٹ ،پی آئی اے ،اےنگرو فوڈز ،بےنک آف پنجاب ،ٹےلی کارڈ لمےٹڈ ،ازگارڈ نائن ،اور فاطمہ فرٹےلائزر سرفہرست رہے ۔ماہرےن کے مطابق کےونکہ مارکےٹ 24000پوائنٹ کی سطح کے قرےب ہے اس لئے مارکےٹ مےں تکےنکی کرےشن کا قومی امکان بھی موجود ہے ،نئے کاروباری ہفتہ کے دوران پرافٹ ٹےکنگ کا عمل دخل زےادہ رہےگا تاہم معےشت سے متعلق مثبت خبروےں مارکےٹ کو بڑھاوا دےنے مےں معاون ثابت ہو سکتی ہےں ۔

مزید :

کامرس -