صدرنے چیئر مین نیب کی رخصت کی درخواست منظور کرلی

صدرنے چیئر مین نیب کی رخصت کی درخواست منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی ) صدر مملکت ممنون حسین نے چیئر مین نیب قمر زمان چوہدری کی تین ہفتوں کی رخصت کی درخواست منظور کرلی ، چیئرمین نیب 25 نومبر سے چھٹیاں کریں گے ، ان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی چیئر مین سعید احمد سرگانہ قائمقام چیئرمین نیب کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے ۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق این آئی سی ایل سکینڈل میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد 3 ماہ کی رخصت لینے کا فیصلہ کیا تھا اور اس کےلئے انہوں نے جمعہ کی شام ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین کو رخصت کی درخواست بھجوائی تھی ۔ ذرائع کے مطابق صدر نے چیئرمین نیب کی درخواست کو منظور کرلیا ہے اور اب قمر زمان چوہدری (آج) پیر سے 3ہفتوں کی چھٹیاں کریں گے ۔ ان کی غیر موجودگی میں ڈپٹی چیئر مین نیب سعید احمد سرگانہ قائمقام چیئر مین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے
درخواست منظور

مزید :

صفحہ اول -