پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (این این آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس (کل)26 نومبر منگل کو کو لاہور میں ہو گا جس میں آئندہ ماہ شیڈول ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ کیلئے حتمی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ میگا ایونٹ 6 دسمبر سے بھارت میں شروع ہو گا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین منظور الحسن نے بتایا کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ زوروشور سے جاری ہے، کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ میں وہ آٹھ کھلاڑی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں جو ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے اور ان کی ٹیم میں موجودگی ہمارے لئے پلس پوائنٹ ہو گا اور فیڈریشن کو ان کھلاڑیوں سے بہت توقعات وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آٹھ کھلاڑی انٹرنیشنل ہاکی کا بھی تجربہ رکھتے ہیں اسلئے میگا ایونٹ میں ان کا کردار اہم ہو گا اور مجھے پوری امید ہے کہ یہ کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلائیں گے۔