پاکستان،سری لنکا کے وزارتی کمےشن کا اجلاس آئند ماہ کولمبو میں ہوگا

پاکستان،سری لنکا کے وزارتی کمےشن کا اجلاس آئند ماہ کولمبو میں ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان او ر سری لنکا کے وزارتی کمیشن کی اجلاس آئند ماہ کولمبو میں ہوگا‘ پاکستانی وفد کی قےاد ت وفاقی وزےر سائنس اےنڈٹےکنالوجی زاہد حامد کرےں گے ‘ وزارتی کمیشن کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے اہم فیصلے ہونگے‘ پاکستان اور سری لنکا کے درمےان موجودہ 349 ملین ڈالر کے تجارتی حجم کو بھی بڑھانے کیلئے دو طرفہ تجارت میں اضافہ کیلئے کئی اہم اقدامات متوقع ہیں۔ سری لنکا پاکستان سے سےمنٹ ، سٹےل ، لےدر کا بڑا خرےدار ہے جبکہ سری لنکا پاکستان کو سالانہ بڑے پیمانے پر چائے برآمد کر تا ہے ۔ وزراتی کمےشن کے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمےان تجارتی حجم کو بڑھانے سمےت دےگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دےنے پر بات چےت کی جائے گی ۔
 وزارتی کمیشن

مزید :

صفحہ آخر -