حکومت نہیںگرانا چاہتے مسلم لیگ ن اور عمران خان کو موقع دے رہے ہیں ،گیلانی

حکومت نہیںگرانا چاہتے مسلم لیگ ن اور عمران خان کو موقع دے رہے ہیں ،گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( آئی این پی ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف پیپلز پارٹی نے 7ماہ نیٹو سپلائی بند رکھی، مہنگائی، دہشت گردی اور لاقانونیت سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ، ہم حکومت گرانا نہیں چاہتے، ن لیگ اور عمران خان کو موقع دے رہے ہیں کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں ۔وہ اتوار کو مسلم لیگ ن کے سابق رہنما و سابق ایم پی اے ملک احمد حسین ڈیہڑ کی پاکستان پیپلز پارٹی میں دوباہ شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ڈرون حملوں کا معاہدہ ہمارے دور میں نہیں ہواہم نے تو پارلیمنٹ سے متفقہ قراداد منظور کراتے ہوئے امریکہ سے سخت احتجاج کیا اور عالمی طاقتوں کو صورتحال سے آگاہ کیا انہوںنے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ڈرون حملوں کی وجہ سے ہم نے بون کانفرنس میں شرکت نہیں کی تھی کیونکہ یہ حملے ملک کی سالمیت کے خلاف ہیں ۔عمران خان نیٹو سپلائی روکنے کی بات کر رہے ہیں وہ آزاد ہیں ہم اپنے طریقہ کار کے مطابق ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس مسئلے پر دو ٹوک فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں مہنگائی دہشت گردی اور لاقانونیت کا راج ہے حکومت اس پر قابو پائے کیونکہ اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے ہم حکومت گرانا نہیں چاہتے بلکہ اسے ٹائم دے رہے ہیں وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرے۔
گیلانی

مزید :

صفحہ آخر -