رواں مالی سال مےں 91.2 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری

رواں مالی سال مےں 91.2 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار )رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران بینکوں نے 91.2 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اکتوبر کے دوران بنکوں کی جانب سے 85.6ارب روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کئے گئے تھے۔ اس طرح رواں سال گزشتہ سال کی نسبت سے 7 فیصد زائد زرعی قرضے جاری کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پانچ بڑے کمرشل بنکوں نے کل جاری زرعی قرضوں کا 32 فیصد جاری کیا ہے اور 57 ارب روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کئے ہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 6.2 فیصد تک زائد ہے۔ گزشتہ مالی سال کے چار ماہ کے دوران 53.7 ارب روپے کے زرعی قرضہ جات ملک کے پانچ بڑے کمرشل بنکوں کی جانب سے جاری کئے گئے تھے۔
زرعی قرضے

مزید :

صفحہ آخر -