مظفرگڑھ میں بینک ڈکیتی ، مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
مظفرگڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) چوک سرور شہید میں ڈاکو ﺅں نے نجی بینک کاصفایاکردیاجبکہ مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان کسٹمرز کے روپ میں بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنالیا۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اورتین تاجرزخمی ہوگئے ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان 60لاکھ روپے لوٹ کر فرارہونے میں حسب معمول فرارہوگئے ۔ بعدازاں متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیئے جبکہ شواہد کے ضائع ہونے کے خدشہ کے پیش نظرعوام کا داخلہ بند کردیاگیا۔