کراچی میں قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائیاں، موٹرسائیکل چوروں سمیت10افرادگرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوروں اور غیرملکی سمیت 10ملزمان کو حراست میں لے کراسلحہ ومنشیات اور مال مسروقہ برآمدکرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سپرمارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث چار افراد کو حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ، منشیات اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق نوالین،کلاکوٹ اور مل ایریامیں کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیاہے ۔دوسری طرف کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کی۔اے این ایف ذرائع نے بتایاکہ کارروائی کے دوران غیرملکی باشندہ کو حراست میں لے کر ہیروئن برآمد کرلی گئی۔