تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق

تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق
تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق

  



تھرپارکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق ہو گئے،سول ہسپتال مٹھی میں ادویات کی قلت کے باعث زیرعلاج مریض پریشان ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق تھرپارکرمیں غذائی قلت اور بیماریوں سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی حکومت تاحال مسئلے پر قابو پانے میں ناکام ہے ، تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق ہو گئے،تھرپارکرمیں رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد54اوررواں سال 772 ہوگئی ، ادھرسول ہسپتال مٹھی میں ادویات کی قلت کے باعث زیرعلاج مریض پریشان ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /تھرپارکر