چینی زبان سے بہرہ مند افراد کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، ایس ایم نوید
لاہور(کامرس رپورٹر)سی پیک منصوبے سے منسلک ممالک میں چینی زبان سے بہرہ مند افراد کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ اس امر کا انکشاف پاک چین جواینٹ چیمبر ٓاف کامرس کے صدر ایس ایم نویدنے سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام چینی زبان کے فروغ کیلئے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ چین میں منعقدہ اس تقریب کے دوران سی سی پی آئی ٹی گوانگ ڈانگ اور پاک چین چیمبر کے مابین چینی زبان کو بین الاقوامی ستح پر فروغ دینے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے گئے۔۔ایس ایم نوید نے اپنے خطاب میں بتا یا کہ پاکستان میں پاک چین چیمبر، ٹیوٹا کے اشتراک سے دو سال قبل ہی چائینیز لینگویج ٹریننگ کورسز کا آغاز کر چکا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاک چین چیمبر میں باقاعدہ ایک چائنیز لینگویج ڈ پارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے جس کے تحت چاینیز لرننگ کتاب اور ڈکشنری بھی شائع کی گئی ہے ، اس کے علاوہ کنفیوشس انسٹیٹوٹ کے تعاون سے چیمبر باقاعدہ HSK امتحانات کرا رہا ہے۔ انہوں نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے منسلک تماام ممالک اور تنظیموں کے لیے چینی زبان کی تربیت پر زور دیا اور کہا کے چینی زبان کے اہل افراد کی شدید کمی کے باعث متذکرہ منصوبے کے تحت متعلقہ ممالک میں مقامی سطح پر کاروباری ترقی کا عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ لہذ ا، تمام متعلقہ ممالک میں چینی تربیتی پروگرامزکا اجرا ء ترجیحی بنیادوں پر کیا جانا چاہیے۔
دریں اثناء ایس ایم نوید نے بتا یا ہے کہ اس موقع پر طے پانیوالے مشترکہ ایم او یو پر فجی چیمبر آف کامرس، اومان چیمبر آف کامرس، انڈیا چائنہ اکنامک فورم، اندونیشین چیمبر آف کامرس،ایسوسی ایشن آف کاغزستان انٹر پرنئیرز، کینیا نیشنل چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹری، نیپال چائنہ چیمبر آف کامرس اور لاگوس چیمبر آف کامرس نے بھی دستخط کئے ہیں جو کہانفراسٹرکچر کی تعمیر، مواصلات اور تجارت کے زریعے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو اپنے اپنے ممالک میں اپنے دائرہ کار کے مطابق فروغ دیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیمبر کے صدر ایس ایم نوید نے چین میں ہونے والے بین الاقوامی ایکسپو میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جہاں ۴۰ اور ممالک نے بھی شرکت کی اور معاہدے پر دستخط کئے۔ جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ۱۰۰سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ منسلک ہے ۔اور اس منصوبے کے تحت چینی زبان جاننے والے افرادکی کثیر تعدادمیں طلب ہے۔ اس سلسلے میں مارکیٹ میں چینی زبان کی اہلیت رکھنے والے افراد کی کمی کا جائزہ لینے کے لیے چین کے ادارے سی سی پی آئی ٹی نے ایک تحقیق ک�آاغاز کر دیا ہے جس کے تحت کمپنی کی ٹیم حائر گروپ سمیت پاکستان کے مختلف صنعتی گروپوں سے بھی مشاورت کر رہی ہے۔