شاہ رخ خاتون مداح کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے

شاہ رخ خاتون مداح کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے
 شاہ رخ خاتون مداح کی آخری خواہش پوری نہ کرسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیٹ نیوز)شاہ رخ خان کی کینسرسے لڑنے والی مداح ان سے ایک ملاقات کی خواہش دل میں لیے آنجہانی ہوگئیں۔ 60 سالہ ارونا پی کے گزشتہ 6 برسوں سے کینسر سے لڑ رہی تھیں لیکن یہ بیماری اس قدر پھیل گئی تھی کہ ڈاکٹروں نے انہیں جواب دے دیا تھا۔ ان کی آخری خواہش تھی کہ کسی طرح ان کی ایک ملاقات شاہ رخ خان سے ہوجائے۔جیسے ہی یہ بات شاہ رخ خان کے دوسرے مداحوں کو پتہ چلی تو وہ سوشل میڈیا پر ارونا کی تصویر کو شیئر کرانے لگے اور شاہ رخ خان سے درخواست کرنے لگے کہ وہ کسی طرح کم از کم ایک بار ارونا سے ضرور مل لیں تاکہ ان کی آخری خواہش پوری ہوجائے۔ شاہ رخ خان نے اس کے جواب میں ایک وڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے ارونا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں اور میرا کا خاندان اتنا پیاردینے پر آپ کے شکر گزار ہیں اور آپ کی صحت میں بہتری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ جلد اچھی ہوجائیں گی اورہم جلد ہی ملاقات کرسکیں گے‘‘۔

مزید :

کلچر -