فلم،ٹی وی کے سینئر اداکار آغا احمد82سال کی عمر میں انتقال کرگئے

فلم،ٹی وی کے سینئر اداکار آغا احمد82سال کی عمر میں انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور ٹی وی کے سینئر اداکار آغا احمد گزشتہ روز89برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگے۔مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔ آغا احمد نے اپنے طویل فنی کیرئیر کے دوران ’’علی بابا چالیس چور‘‘،’’ہیر رنجھا‘‘سمیت لاتعداد فلموں اور ڈراموں میں منفرد نوعیت کے کردار ادا کئے۔ان کے ایصال ثواب کے لئے مجلس اور دعائے خیر کا اہتمام کل بروز جمعرات ان کی رہائشگاہ سنیے دا احاطہ تحصیل و ضلع ننکانہ میں کیا جائے گا۔اس موقع پر ان کے بڑے صاحبزادہ آغا ناصر کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔مرحوم نے سوگواران میں چھ بیٹے آغا ناصر،آغا عشرت عباس، آغا جانی ،آغا حسن،آغا یاسرانسپکٹر سی اے اے،آغا علی رضا اورآغا احسن ڈی ایس پی اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مزید :

کلچر -