عوام عدل وانصافوالااسلامی معاشرہ چاہتے ہیں،علامہ خادم حسین رضوی

عوام عدل وانصافوالااسلامی معاشرہ چاہتے ہیں،علامہ خادم حسین رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی امیرتحریک لبیک یارسول اللہ ؐپاکستان،علامہ خادم حسین رضوی،سرپرست اعلیٰ پیرمحمدافضل قادری اور سرپرست سیدعرفان احمدشاہ نے کہاہے کہ ہماری ذات پرہونے والے حملے کوئی معنی نہیں رکھتے ۔ہم اپنی ذات کی نفی کرتے ہوئے رسول اللہ ﷺ کے دین اسلام کو تخت پرلانے کی جدوجہدجاری رکھیں گے ۔اسلام اورپاکستان کیخلاف دہشتگردانہ عزائم رکھنے والے منہ کی کھائیں گے ۔اللہ تعالیٰ کی پاک ذات دل میں اُٹھنے والی کسی خیال کی ہلکی سی لہرتک سے واقف ہے ۔ہماری زندگی کامقصد مسلمانوں کے دلوں میں کمزورہوتے محبت رسول اللہ ﷺ کے جذبے کوطاقتوربناکرنفاذ اسلام کی جدوجہدکرناہے۔نااہل لوگوں کی طرف داری کرنے والے حضرات کووقت خودسمجھادے گاکہ وہ درست راستے پرتھے یاغلط ۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مسلمان جاگ چکے ،لوگوں کے دلوں میں محبت رسول اللہ ؐ جوش پکڑرہی ہے،عوام عدل وانصاف والااسلامی معاشرہ قائم کرناچاہتے ہیں۔
علامہ خادم
علامہ خادم