مخالفین سازشوں کے باوجود نوازشریف کی مقبولیت کم نہیں کر سکتے

مخالفین سازشوں کے باوجود نوازشریف کی مقبولیت کم نہیں کر سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروز والہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ تحصیل فیروز والہ کے رہنما حاجی محمد اکرم بھٹی نے کہا پانامہ کا شور مچا کر میاں نواز شریف کو اقامہ پر نا اہل کیا گیا لاکھوں روپے ٹیکس دینے والے منتخب وزیر اعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دینے پر دنیا حیران ہے مخالفین کچھ بھی کر لیں میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا انہوں نے کہا قومی ترقی و استحکام کی واحد راہ جمہوریت ہے انتخابات ہی عوامی احتساب کا سب سے زیادہ موثر ذریعہ ہیں آئینی اداروں کا ٹکراؤ ہو تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔
اکرم بھٹی
اکرم بھٹی