حکمران فضول منصوبوں پر اربوں روپے لگا رہے ہیں،شیخ عرفان

حکمران فضول منصوبوں پر اربوں روپے لگا رہے ہیں،شیخ عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے صوبائی حلقہ پی پی 154کے مرکزی رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں لیکن حکمران ان سب چیزوں سے بے خبر ہو کر اورنج لائن ٹرین اور جنگلا بس جیسے فضول ترین منصوبوں پر قوم کے اربوں روپے پانی کی طرح بہا رہے ہیں اور ان منصوبوں کی آڑ مین کمیشن کھا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں عوامی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے نئے ہسپتال بنائے ہیں لیکن (ن) لیگ کی حکومت نے لاہور شہر جس کی آبادی تقریبا ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ گئی ہے اس کے شہریوں کے لئے ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنایا ہے ۔
شیخ عرفان