پولو ان پنک بائی شوکت خانم کینسر ہسپتال ٹورنامنٹ ، پہلے میچ میں شیر وڈ کامیاب
لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی شوکت خانم کینسر ہسپتال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا۔ پہلے میچ میں شیر وڈ نے زبردست مقابلے کے بعد ٹوٹل نیوٹریشن کو 4-3 سے ہرا دیا۔ شیر وڈ کی طرف سے عدنان میاں شہزاد عزیز نے دو، عدنان جلیل اعظم اور فراست علی چٹھہ نے ایک ایک گول سکور کیا، ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف بلال حئی نے تینوں گول سکور کیے مگر میچ نہ جیت سکے۔ دوسرے میچ میں ایم ایم ایس باڑیز اور سکف کو 3-1 سے ہرایا۔ آج بروز بدھ کو تین میچ کھیلے جائیں گے ۔پہلا میچ ڈیڑھ بجے نیوایج اور جل پنا کے درمیان، دوسرا میچ 2.30 قتال پور اور بلیک ہارس پینٹس کے درمیان جبکہ تیسرا میچ 3.30 پر گارڈ گروپ اور ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔