بینکاک میں گول کیپر کی جلد بازی نے ٹیم کی فتح شکست میں بدل دی

بینکاک میں گول کیپر کی جلد بازی نے ٹیم کی فتح شکست میں بدل دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بینکاک (نیٹ نیوز) بینکاک میں ہونے والے فٹبال میچ میں گول کیپر کی جلد بازی نے ٹیم کو شکست دلوا دی۔مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی کک گول پوسٹ سے ٹکراکردوبارہ واپس گول میں چلی گئی۔گول کیپرگول بچانے کیلئے واپس پلٹا جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔گزشتہ روز بینکاک میں دو مقامی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران فیصلہ کن میچ برابر رہا جہاں فیصلہ پینلٹی ککس پر آ گیا ۔مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے کک لگائی جو گول پوسٹ سے ٹکراکرواپس آگئی اورگول کیپر نے وہیں جیت کا جشن منانا شروع کر دیا مگر فٹبال اچھلتی ہوئی دوبارہ گول تک جا پہنچی۔گول کیپرگول بچانے کیلئے واپس پلٹا جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ پینلٹی کک لگانے والے کھلاڑی کی مایوسی خوشی میں بدل گئی۔
گول کیپر کو بھی اپنی خوشی بھول کرکھلاڑی کو مبارکباد دینا پڑی ۔