ایران میں 5.5 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ایران میں 5.5 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(اے پی پی) ایران کے صوبہ ہرمزگان کے ملحقہ علاقوں میں 5.5کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ تہران یونیورسٹی کے جیو فزک انسٹیٹیوٹ کے سسمولوجی سینٹر سے جاری بیان کے مطابق سہ پہر 3 بجکر 54 منٹ پر ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے زیارت علی میں زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی زیر زمین 20 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے بعد کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -