گراں فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 35ملزم اشتہاری قرار

گراں فروشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 35ملزم اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ آصف ریاض نے عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پرائس کنٹرول ایکٹ کے مقدمات میں ملوث 35ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او زکو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو آئندہ تاریخ سماعت پرگرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، فیکٹری ایریا،ستوکتلہ اور غالب مارکیٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا، پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان ضمانتیں کروانے کے بعد روپوش ہو چکے ہیں،ملزمان طلبی نوٹسز کے باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے ،عدالت نے ملزمان کے ضامنوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیاہے، ملزمان میں شکیل، قاسم، سجاد، منظور، طالب ، غلام واصف،نسیم،وقاص ، ہارون،فاروق، نعیم،فیاض اور مسعود سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -