کھلی فضا میں پوسٹمارٹم کرنے پر برطرف ڈاکٹر ملازمت پر بحال
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر کھلی فضا میں پوسٹ مارٹم کرنے کے الزام میں برطرف کئے جانے والے ڈاکٹر کو ملازمت پر بحال کر دیا ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے برطرف ڈاکٹر احمد حسن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نعش کو گل سڑنے کے باعث کھلی فضا میں رکھ کر دھویا گیا کیونکہ نعش کی صفائی سے قبل پوسٹ مارٹم ممکن نہیں تھا ،درخواست گزار بے بتایا کہ نعش کا پوسٹ مارٹم کھلی فضا میں کرنے کے الزام میں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ،درخواست گزار ڈاکٹر نے استدعا کی کہ محکمہ صحت کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔