میونسپل کارپوریشن کی ملازم خواتین کو مستقل نہ کرنے کیخلاف درخواست پر نوٹس
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن کی ملازم خواتین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے میونسپل ملازم خواتین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواتین ملازمین عرصہ 20 سال سے میونسپل میں ورک چارج ملازم کام کر رہے ہیں، درخواست گزار نے عدالت کوبتایا کہ 20 سال کے عرصہ میں کبھی شکایت کا موقع نہیں دیا، درخواست گزار کے مطابق 20سال ملازمت کو گزرگئے لیکن مستقل نہیں کیا جارہا درخواست گزار وکیل نے نشاندہی کی کہ بارہا میونسپل افسران کے کے آفسز کے چکر لگا چکے ہیں مگر چکر لگانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، درخواست گزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت مستقلی کا حکم جاری کرے، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے 14دسمبر تک جواب طلب کرلیاہے۔
میونسپل کارپوریشن