افغانستان : صوبہ فریاب میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی ، 13طالبان ہلاک

افغانستان : صوبہ فریاب میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی ، 13طالبان ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (آن لائن) افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے باعث 13 طالبان جنگجوما رے گئے ۔ سکیورٹی حکام کے مطابق صوبہ فریاب کے ضلع شربن تاغب میں افغان فورسز نے طالبان جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں کے نتیجے میں 13 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ اس فضائی کارروائی میں طالبان جنگجوؤں کے 4 خفیہ ٹھکانے اور 3 زیر استعمال موٹر سائیکل بھی تباہ کی ہیں تاہم ان حملوں میں کسی بھی عام شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ طالبان جنگجوؤں کی جانب سے واقعہ سے متعلق تاحال کوئی ردعمل نہیں کیا گیا ۔
طالبان ہلاک

مزید :

علاقائی -