پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں جھگڑا ، 2 مسافر زخمی

پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں جھگڑا ، 2 مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے این این ) پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس کے باعث 2 مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز پی کے 758 میں مسافروں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا،دو مسافروں نے مکے مار مار کر ایک دوسرے کو زخمی کر دیا۔کپتان نے لینڈنگ سے پہلے جھگڑے کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جبکہ پرواز کے لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

مزید :

صفحہ آخر -