ملک بھر کے خواجہ سراؤں کا الیکشن نیٹ ورک کے قیام کا اعلان

ملک بھر کے خواجہ سراؤں کا الیکشن نیٹ ورک کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(این این آئی)ملک بھر کے خواجہ سراؤں نے الیکشن نیٹ ورک کے قیام کا اعلان کردیا،خواجہ سراء صوبائی اتحاد نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں خواجہ سراؤں کو نمائندگی دینے کابھی مطالبہ کیاہے۔آل پاکستان ٹرانس جینڈر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا پشاور پریس کلب میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ الیکشن نیٹ ورک کا مقصد خواجہ سراؤں کو سیاسی دھارے میں لانا ہے،نیٹ ورک میں ملک بھر سے خواجہ سراء شامل ہیں،خیبر پختونخوا سمیت پنجاب ،بلوچستان اورسندھ کے صدور کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ میں ہماری جنس جینڈر ایکس لکھی گئی ہے لیکن شناختی کارڈ تو بن گیا ووٹ کہاں ڈالیں گے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراؤں کو قومی و صوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دی جائے،ٹرانس جینڈر ایسوسی ایشن کے صدور نے الیکشن نیٹ ورک کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔
خواجہ سراء

مزید :

علاقائی -