پنشن میں الاؤنسز شامل نہ کرنے کیخلاف درخواست، اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزارت اطلاعات کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر کی پنشن میں الاؤنسز شامل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کو ایک ماہ میں درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد اشرف کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ 27 دسمبر 2010 ء کو درخواست گزار وزارت اطلاعات کے ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوا، دوران ملازمت تمام الاؤنسز سمیت درخواست گزار تنخواہ وصول کرتا رہا لیکن ریٹائرمنٹ کے بعد درخواست گزار کی پنشن اور بقایا جات میں تنخواہ والے الاؤنسز کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ قانون کے مطابق تنخواہ میں شامل الاؤنسز بھی پنشن اور بقایا جات کی ادائیگی میں شامل ہوتے ہیں، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار کو بھی الاؤنسز شامل کرکے پنشن کی ادائیگی کا حکم دیا جائے۔
پنشن