محکمہ صحت کے ملازمین کی شوکاز نوٹس کی درخواست پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر سے جواب طلب

محکمہ صحت کے ملازمین کی شوکاز نوٹس کی درخواست پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ صحت کے ملازمین کی شوکاز نوٹس کے درخواست پر سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر سے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شوکت علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایس ایم او فیصل آباد ڈاکٹر عجیب اللہ بھٹو کرپشن میں ملوث ہے، جب ڈاکٹر عجیب اللہ کی کرپشن کی نشاندہی کی تو اس نے ملازمین کو ہراساں کرنا شروع کردیا، نرسز اور دیگر خواتین اہلکاروں کو جنسی طور پر بھی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، درخواست گزاروں کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عجیب اللہ خود ایڈہاک بنیادوں پر عہدے پر تعینات ہے، جو کارروائی کرنے کا اختیار نہیں رکھتے لیکن اس کے باوجود انہوں نے ملازمت سے نکالنے کے لیے شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور خدشہ ہے کہ درخواست گزار ملازمین اور دیگر کو پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مخالفانہ کارروائی روکنے اور شوکاز نوٹس کوکالعدم قرار دیا جائے۔
محکمہ صحت

مزید :

علاقائی -