انجیوگرافی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

انجیوگرافی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج
 انجیوگرافی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن ) معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کوانجیوگرافی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیابتایاگیاہے کہ ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم دوران حراست مفتی عبدالقوی کی طبعیت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔جب کہ گزشتہ روز انہیں ایمبولینس میں عدالت لایا گیا تھا جہاں مجسٹریٹ نے ایمبولینس میں ہی ان کا بیان ریکارڈ کیا۔ مفتی عبدالقوی کو ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کر نے کے بعد انہیں اسپتال سے روانہ کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کیا تھا جب کہ مقدمے میں مقتولہ کا کزن حق نواز بھی شامل تھا اور یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔
مفتی عبدالقوی

مزید :

صفحہ اول -