زائرین کی رہائش کیلئے دربار کے قریبی 3 کالجز اور 11 سکولز آج سے 4 روز کیلئے بند رہینگے

زائرین کی رہائش کیلئے دربار کے قریبی 3 کالجز اور 11 سکولز آج سے 4 روز کیلئے بند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر )حضرت بہاالدین زکریا ؒ کے عرس پرآئے زائرین کو ٹھہرانے کے لئے دربار کے نزدیکی 3کالجز اور 11سکولز آج سے 4روز کے لئے بند رہیں گے ۔ کالجز میں گورنمنٹ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
ولایت حسین ڈگری کالج ‘ علمدار حسین اسلامیہ ڈگری کالج‘ فاطمہ گرلز ڈگری کالج اور سکولز میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول دولت گیٹ ‘ اسلامیہ گرلز ہائی سکول دولت گیٹ‘ اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ‘ اقبال سیکنڈری گرلز ہائی سکول حسین آگاہی ‘ گرلز پرائمری سکول دہلی گیٹ‘ گرلز ایلمنٹری سکول عام خاص باغ‘ ہائی سکول شمس آباد ‘ گرلزہائی سکول شمس آباد ‘ ایلمنٹری سکول آغا پورہ اور دیگر شامل ہیں۔زائرین کی رہائش کے لئے آج سے بدھ ‘جمعرات‘ جمعہ اور ہفتہ مذکورہ کالجز و سکولز میں تدریسی عمل معطل رہے گا جبکہ اتوار کو پھر سرکاری چھٹی ہے ۔ اس کے بعد اگر ان کالجز اور سکولز میں صفائی ہوئی تو کھلیں گے وگرنہ تدریسی عمل سوموار کو بھی معطل رہے گا ۔واضح رہے کہ ہر مرتبہ عرس کے موقع پر زائرین مذکورہ کالجز اور سکولز میں ٹھہرائے جاتے ہیں جس کے باعث صفائی کا سنگین مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے ۔ کلاس رومز ‘ برآمدوں اور احاطے میں صفائی کے مسئلے کے باعث تدریسی عمل جاری رکھنا محال ہو جاتا ہے ۔