حبیب رفیق کنسٹرکشن کمپنی نے 2010ء میں کنٹریکٹ حاصل کیا ‘ 2 بار ریلیف کے باوجود مقرر ہ مدت میں ریسکیو 1122 اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ کی تعمیر کا ہدف حاصل نہ کرسکی

حبیب رفیق کنسٹرکشن کمپنی نے 2010ء میں کنٹریکٹ حاصل کیا ‘ 2 بار ریلیف کے باوجود ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نمائندہ خصوصی) روزنامہ پاکستان کے پاس موجود دستاویز ات(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ کی تعمیر کیلئے 29اپریل 2010ء کو حبیب رفیق پرائیوٹ لمٹیڈ کو ورک آرڈر جاری کیا ۔حبیب رفیق پرائیوٹ لمٹیڈ نے اکیڈمی کا کنٹریکٹ حاصل کرنے کے بعد مطلوبہ وسائل اور افرادی قوت سے کام لینے میں ناکام ہوگئی اور مطلوبہ ہدف مقررہ وقت میں حاصل نہ کرسکی ۔جس پر پروجیکٹ سٹےئرنگ کمیٹی نے حبیب رفیق پرائیوٹ لمٹیڈ کو بروقت کام کی تکمیل کی ہدایات جاری کیں ۔لیکن ایچ آرایل نے کوئی توجہ نہ دی ۔پروجیکٹ سٹےئرنگ کمیٹی نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اکیڈمی کی بلڈنگ کے توسیعی پیریڈ میں 2مرتبہ اضافہ کیا،پہلی توسیع مدت 30ستمبر 2011 جبکہ دوسری 31مارچ 2012کو ختم ہوئی دونوں مرتبہ اضافی وقت ایچ آر ایل کی درخواست پر دیا گیا اور ایچ آر ایل کو اپنے پورے وسائل استعمال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ان تمام ہدایات کے باوجود ایچ آر ایل نہ تو پہلے توسیعی پیریڈ میں مقررہ ہدف حاصل کرسکی اور نہ ہی دوسرے اضافی مدت میں ٹارگٹ تک پہنچ سکی ۔جس پر پروجیکٹ سٹےئرنگ کمیٹی نے ایچ آر ایل پرائیوٹ لمٹیڈ کو نوٹس جاری کیا ۔لیکن ایچ آر ایل کی جانب سے سرکاری کارروائی کا سامنے کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا گیا ۔اکیڈمی کی عمارت کی تعمیر میں مسلسل تاخیری حربے استعمال کرنے پر پروجیکٹ سٹےئرنگ کمیٹی نے حبیب رفیق پرائیوٹ لمٹیڈ کو 31اکتوبر 2012کو آرڈر نمبر 406 / 123 (P&D) /12 (PES) جس پر حبیب رفیق لمٹیڈ نے لاہور ہائی کورٹ لاہور میں 11فروری 2014کو رٹ نمبر 475/2013کے ذریعے ریلیف حاصل کیا ۔اس رٹ پر فاضل عدالت نے پروجیکٹ سٹےئرنگ کمیٹی کا بلیک لسٹنگ کا آرڈر معطل کرتے وہئے محکمہ کو پابند کیا کہ وہ کمپنی کا موقف سنے ،عدالت عالیہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پروجیکٹ سٹےئرنگ کمیٹی نے ایچ آر ایل کا موقف سنا اور کمپنی کے تمام دلائل مسترد کرتے ہوئے اسے بلیک لسٹ قرار دیا اور سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی جس پر ڈویثرن بنچ نے 21مارچ 2016ء کو سنگل بنچ کا حکم معطل کردیا اور حبیب رفیق پرائیوٹ لمٹیڈ کی بلیک لسٹنگ برقرار رکھی ۔