ضلعی انتظامیہ عمران کے جلسہ کیلئے ہرممکن تعاون کررہی ہے،سردارواجد

ضلعی انتظامیہ عمران کے جلسہ کیلئے ہرممکن تعاون کررہی ہے،سردارواجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ، پی ٹی آئی اور میجر گروپ کے ذمہ داران کا دورہ شہید ملت لیاقت علی خان ہاکی اسٹیڈیم جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار ایس ایچ او سٹی مظہر شاہ، رہنما تحریک انصاف شمالی پنجاب ملک افتخار خان ، رہنما میجر گروپ سردار واجد علی خان، فوکل پرسن محمد بلال اور ملک لیاقت نے 6نومبر کو ہونے والے جلسہ کے انتظاما ت کے حوالے سے شہید ملت لیاقت علی خان (لالہ زار اسٹیڈیم )ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور جلسہ کے حوالے سے انتظاما ت کا جائزہ لیا سیکیورٹی معاملات اور دیگر امور پر مشاورت بھی کی گئی بعد ازاں سردار واجد علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ جلسہ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور ہم بھی انتظامیہ سے نہ صرف رابطے میں ہیں بلکہ تمام معاملات میں مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلسہ کی تیاری کے حوالے سے تمام انتظامات آخری مراحل میں ہیں یہ جلسہ اٹک کی تاریخ کا ایک منفرد اور تاریخی جلسہ ہو گا ۔