چکوال،فصلوں کی باقیات، سالڈ میونسل ویسٹ،ٹائر،پولی تھین سرعام جلانے پرپابندی عائد

چکوال،فصلوں کی باقیات، سالڈ میونسل ویسٹ،ٹائر،پولی تھین سرعام جلانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب نے فصلوں کی باقیات، سالڈ میونسپل ویسٹ ، ٹائر، پولی تھین کے سرعام جلانے پرپابندی عائد کر دی ہے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ٹائروں، پلاسٹ، پولی تھین بیگ ، ربڑ اور چمڑے کی خستہ حال باقیات جلانے سے فضا میں بدترین قسم کی دھند پیدا ہوکر فضائی آلودگی کا باعث بنتی ہے اور خصوصاً سردی کے موسم میں ان اشیاء کے جلانے سے دھواں شدید دھند کا باعث بنتا ہے۔ جو انسانی صحت کیلئے بھی مضر ہے۔ حکم کے مطابق صوبہ بھر میں دفعہ144کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ یہ حکم 2ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔