24اکتوبرتاریخی دن پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،فاروق طاہر

24اکتوبرتاریخی دن پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے،فاروق طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ ) سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی نے آزاد کشمیر کے 70ویں یوم تاسیس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24اکتوبر کے تاریخ ساز دن پر پُوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے کہ ہمارے اسلاف کی بیش بہا قُربانیوں کے باعث ہمیں آج سے 70سال قبل آزادی نصیب ہُوئی۔ اُنہوں نے کہا کہ آزادی کی قدر و قیمت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دیکھ کر واضح ہوتی ہے کہ آزادی اور غلامی میں کیا فرق ہے۔آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کا تقابل کیا جائے تو ایک جانب سُکھ جبکہ دُوسری جانب دُکھ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت جس نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کی ہر خوشی کو غم میں تبدیل کر رکھا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے قہر سے کبھی نہیں بچ سکتا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ذلیل و رسوا ہو گااو ر نہتے کشمیریوں کی لازوال قربانیاں بہت جلد اُن کے دُکھوں کو خوشی میں تبدیل کر دیں گی۔ سردار فاروق احمد طاہر ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے کہا کہ وہ وقت دُور نہیں جب کشمیر ی بھارت سے آزادی حاصل کر کے پاکستان کا حصہ بن کر آزادی کی فضاء میں سانس لیں گے اور خوشیاں اُن کا مقدر ٹھہریں گی۔