سندھ کابینہ کا اجلاس 28اکتوبر کو ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کابینہ کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ سندھ کابینہ کا اجلاس 26 اکتوبر کے بجائے اب 28 اکتوبر کو ہوگا، تاہم کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تبدیل نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ پولیس میں تعیناتیوں و تقرریوں کے رولز کے حوالے سے غور کیاجائیگا۔صوبائی کابینہ اجلاس وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی صدارت میں وزیراعلی ہاؤس میں ہوگا۔