جمرود میں پولیو کے عالمی دن کے مناسبت سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک کا اہتمام
جمرود ( نمائندہ خصوصی) خیبر ایجنسی جمرود میں پولیو کے عالمی دن کے مناسبت سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام واک کا اہتمام جمرود میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام جمرود سول ہسپتال سے تاریخی باب خیبر تک واک کا اہتمام کیا گیا ۔اس واک کااہتمام 24اکتوبر کو پولیو کا عالمی دن منانے کی مناسبت سے کیا گیا تھا جسکا بنیادی مقصد لوگوں میں پولیومرض کے حوالے اگاہی پیدا کرنا تھا ۔واک میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر نیاز اور محکمہ صحت کے اہلکاروں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔واک سے خطاب کرتے ہوئے ایجنسی سرجن کا کہناتھا کہ پولیو سے بچاو ہمارے بچوں کے لئے بہت ضروری ہے ۔کیونکہ پولیوکی وجہ سے بچہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپاہج ہوجاتا ہے ۔اور ہمارا یہ مشن ہے کہ ہم خیبر ایجنسی میں پولیوں کاتمے کے لئے ہر آخری حد تک جائنگے اور پولیوکے خاتمے کے لئے ہر ممکن مدد کرینگے ۔