ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہادتیں ،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہادتیں ،پاکستان کا بھارت سے ...
ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہادتیں ،پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ہونے والی شہادتوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے احتجاجی مراسلہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیاجس میں کہا گیا کہ گزشتہ رات ایل او سی پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس سے 2 خواتین شہید اور6 افرا د زخمی ہوئے، بھارت لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

مزید :

قومی -