شہر قائد کے20سالہ نوجوان نے3گھنٹوں میں24وارداتیں کر ڈالیں

شہر قائد کے20سالہ نوجوان نے3گھنٹوں میں24وارداتیں کر ڈالیں
شہر قائد کے20سالہ نوجوان نے3گھنٹوں میں24وارداتیں کر ڈالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، سٹریٹ کرائمز ہیں کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہے جبکہ چھرا مار بھی تاحال پولیس کی نگاہوں سے اوجھل ہے مگر اب کراچی کے ضلع وسطی میں ایک 20سالہ ڈاکو پولیس کے ہتھے چڑھ گیا ہے ، جس نے ریپیٹر گن کے ذریعے 3گھنٹوں میں24وارداتیں کر ڈالیں ، اس کا زیاد ہ تر شکار آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز بنے۔

امریکا نے 75 ناموں کی لسٹ دی ہے جس میں حافظ سعید کا نام نہیں، خواجہ آصف
کراچی کے ضلع وسطی کی پولیس نے جنید نامی ایک 20سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ، نوجوان پولیس کو انتہائی مطلوب تھا جبکہ دوران تحقیق اس نے 3گھنٹوں میں24وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے، نوجوان ڈاکو کا کہنا تھا کہ رات کے وقت وہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کو کال کرکے بلاتا اور ان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیتا تھا۔ اس نے آن لائن ٹیکسی ڈرائیورز کے علاوہ عام شہریوں کو بھی موبائل فون اور نقدی سے محروم کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ نوجوان ڈاکو نے ایک کلینک کے باہر ڈیوٹی بھی موجود سیکورٹی گارڈ سے ریپیٹر گن چھینی اور اسی کی مدد سے تمام وارداتیں کیں۔ پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے قبضے سے موٹر سائیکل ، 16موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

مزید :

کراچی -