’جارج بش سینئر نے وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے اپنی بیگم کے سامنے میرے ساتھ۔۔۔‘ نوجوان اداکارہ نے امریکہ کے سابق صدر کی انتہائی شرمناک حرکت بے نقاب کردی، سن کر ہی لوگ توبہ کرنے لگے

’جارج بش سینئر نے وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے اپنی بیگم کے سامنے میرے ساتھ۔۔۔‘ ...
’جارج بش سینئر نے وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے اپنی بیگم کے سامنے میرے ساتھ۔۔۔‘ نوجوان اداکارہ نے امریکہ کے سابق صدر کی انتہائی شرمناک حرکت بے نقاب کردی، سن کر ہی لوگ توبہ کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وہیل چیئر پر پڑے سابق امریکی صدر جارج بش سینئر پر ایک نوجوان اداکارہ نے ایسا شرمناک الزام عائد کر دیا ہے کہ سن کر ہی لوگ توبہ کرنے لگے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 34سالہ اداکارہ ہیدھر لِنڈ (Heather Lind)نے 93سالہ جارج بش سینئر پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اداکارہ پر جنسی حملہ کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پرجارج بش سینئر، ان کی اہلیہ باربرا بش اور چند دیگر افراد کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی ہے اور ساتھ لکھا ہے کہ ”چار سال قبل مجھے اپنے ٹی وی شو کی تشہیر کے سلسلے میں سابق صدر سے ملاقات کا موقع ملا۔ جب ہم ان کے ساتھ گروپ فوٹو بنوانے لگے تو سابق صدر وہیل چیئر پر بیٹھے تھے۔ ان کی ایک طرف میں اور دوسری طرف ان کی اہلیہ باربرا کھڑی تھیں۔ اس دوران سابق صدر نے پشت سے میرے جسم کو قابل اعتراض طور پر چھوا۔“

ورلڈ کپ کے دوران کرس گیل نے مساج کرنے والی خاتون کو بلایا اور اس کے۔۔۔ شرارتی کرکٹر کا اب تک کا سب سے شرمناک سکینڈل سامنے آگیا
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ”سابق صدر کی یہ حرکت ان کی اہلیہ نے بھی دیکھ لی تھی۔ انہوں نے دو بار میرے جسم کو غیراخلاقی طور پر چھوا۔ بعد میں ان کے سکیورٹی گارڈ نے مجھے کہا تھا کہ مجھے ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہونا چاہیے تھا۔اس ملاقات میں انہوں نے مجھے ایک انتہائی غیراخلاقی لطیفہ بھی سنایا تھا۔ “ اداکارہ کے اس سنگین الزام پر ردعمل کے لیے جب میل آن لائن نے رابطہ کیا تو کہا گیا کہ ”صدر بش کسی بھی صورتحال میں ارادی طور پر کسی بھی شخص کے لیے تکلیف کا باعث نہیں بنتے۔ اگر ان کی ازراہِ مذاق کی گئی حرکت اداکارہ کو ناگوار گزری ہے تو وہ اس پر سنجیدگی معافی مانگتے ہیں۔“