نوجوان عیسائی لڑکی کا قبول اسلام لیکن اس سے پہلے کیا کیا؟ ایسا کام کہ ہر مسلمان کا دل جیت لیا، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

نوجوان عیسائی لڑکی کا قبول اسلام لیکن اس سے پہلے کیا کیا؟ ایسا کام کہ ہر ...
نوجوان عیسائی لڑکی کا قبول اسلام لیکن اس سے پہلے کیا کیا؟ ایسا کام کہ ہر مسلمان کا دل جیت لیا، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیتھولک گھرانے میں جنم لینے والی ایک غیر ملکی لڑکی سالہاسال تک اپنے عیسائی مذہب پر عمل پیرا رہی، لیکن جب اس کا دل ہدایت کا متلاشی ہوا تو خالق کائنات نے اس کی مراد پوری کر دی اور اس کی زندگی نور ہدایت سے منور ہو گئی۔ یہ 22 اکتوبر کا خوش قسمت دن تھا جب لارا ودیس نامی اس لڑکی نے قبول اسلام کا اعلان کیا۔

فتویٰ آگیا، وہ بھی اس کام کے خلاف جس کا پاکستانی لڑکے لڑکیوں کو سب سے زیادہ شوق ہے
ویب سائٹ Parhlo کے مطابق لارا نے ہدایت کی منزل تک پہنچنے کے لئے ایک طویل سفر کیا، جس کے دوران انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے عزم میں کمی نہیں آئی۔ یہ سفر تین سال پر محیط جستجو اور مذہبی کتب کے مطالعے کا تھا جس نے درست سمت میں ان کی رہنمائی کی۔ انہوں نے اپنے اس روحانی سفر کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا”میں نے تین سال تک اسلام کا مطالعہ کیا، جس کے بعد میں نے اس مذہب کو قبول کرلیا۔ میں ان سب کی شکرگزار ہوں جنہوں نے میری راہنمائی اور مدد کی۔ اللہ تعالیٰ آپ سب پر کرم فرمائے۔ میں بے حد شکرگزار ہوں کہ میری زندگی اسلام کے نور سے منور ہوگئی ہے۔ سچ ہے کہ وہ جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے۔“


لارا نے ہدایت کے متلاشی اپنے جیسے دیگر لوگوں کیلئے بھی ایک خوبصورت پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اس پیغام میں انہوں نے لکھا ” میرا تعلق کولمبیا کے شہر بگوٹا سے ہے اور میری پرورش عیسائی ماحول میں ہوئی تھی۔میں نے قبول اسلام سے قبل تین سال تک اس مذہب کا مطالعہ کیا۔ اس مطالعے نے میرے شکوک و شبہات دور کئے اور مجھے ہدایت کی راہ دکھائی۔ میں اب بھی یہ مطالعہ جاری رکھتی ہوں تاکہ خود کو بہترین مسلمان بناسکوں۔ میں آپ کو یہی نصیحت کرنا چاہوں گی کہ آپ اس مذہب کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں۔ جب آپ اسے اچھی طرح سمجھ کر قبول کریں گے تو خود کو بے حد مطمئن اور مسرور محسوس کریں گے۔ اللہ آپ کا مددگار ہو۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -