امریکہ میں جنرل زبیر حیات محمود کی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں شرکت:آئی ایس پی آر

امریکہ میں جنرل زبیر حیات محمود کی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں شرکت:آئی ...
امریکہ میں جنرل زبیر حیات محمود کی چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں شرکت:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات محمود نے امریکہ میں چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں شرکت کی ، جس میں پاکستان کے علاوہ 74 ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وڈیرے نے خاتون کو تاحیات شادی نہ کرنے کی سزا سنا دی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق امریکہ میں انتہاپسندی کے خطرے سے نمٹنے کے مو ضوع پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات محمودنے کی۔جنرل زبیرحیات محمود نے اس موقع پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف سے سائیڈ لائن ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ترکی اوربرازیل کے چیفس آف ڈیفنس اسٹاف سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے سیکیورٹی کے   امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کیلیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

مزید :

قومی -