نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا آج 76واں یوم شہادت

نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا آج 76واں یوم شہادت
نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا آج 76واں یوم شہادت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا76واں  یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس  نے  انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نائیک سیف علی جنجوعہ نے1948کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر کلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیا۔آپ کی جدوجہد اور قربانی اُن لوگوں کے لئے روشن مثال ہے، جو دفاعِ وطن کے لئے کوشاں ہیں۔

بِلا شُبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے،  پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

مزید :

دفاع وطن -قومی -