غیر قانونی اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن
ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ اور وہاڑی چوک سمیت اِس کے اطراف میں واقع کمرشل اور ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے غیرقانونی اڈوں اور پارکنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر کریک ڈاؤن کیا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف بڑی تعداد میں بس اور ویگن اڈوں کو سیل کرکے گاڑیاں قبضے میں لی گئی ہیں بلکہ بھاری جرمانے بھی کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مذکورہ جنرل بس سٹینڈ شہر سے باہر منتقل کیا گیا تھا تاہم وہاں دوبارہ غیر قانونی طور پر بس اڈے اور پارکنگ دوبارہ قائم کر دی گئی تھیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک بلاک رہتی تھی۔ضرورت اِس امر کی ہے کہ اِن علاقوں کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جائے تاوقتیکہ یہ اڈے ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں۔
٭٭٭٭٭