غیرشرعی نکاح کیس ؛ پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت کے آنے تک سماعت میں وقفہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت میں پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پراسیکیوٹر رضوان عباسی کے معاون پیش ہوئے۔
سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کا خط سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں موصول ہو گیا،اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے سے معذرت ظاہر کردی،خط میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت پیش نہیں کر سکتے،پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی گئی،پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیاگیا۔