زہرہ عامر کو شرٹ الٹی پہننا مہنگا پڑگیا

کراچی (آئی این پی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ زہرہ عامر کو الٹی شرٹ میں تصویریں بنانا مہنگا پڑ گیا۔
حال ہی میں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اپنی مداحوں کیلئے پیش کیں جس میں انہیں ایک باغ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ تصاویر میں جو چیز قابلِ غور تھی وہ زہرہ عامر کی زیب تن کی ہوئی شرٹ تھی جو انہوں نے منفرد بنانے کی غرض سے الٹی پہن رکھی تھی۔
ایک بلیک ایڈ وائٹ تصویر کے ساتھ دو رنگوں سے بھری تصویروں میں اداکارہ کیمرے کے سامنے مختلف زاویے سے پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ہاتھ میں پھول بھی موجود ہے۔
پوسٹ منظر عام پر آتے ہی صارفین کی جانب سے اس انوکھے فیشن پر حیرانی دیکھنے کو مل رہی ہے ساتھ ہی اداکارہ کے بولڈ لباس پر ملے جلے تبصروں کے ساتھ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔