چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اڈیالہ جیل منتقلی کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے 

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اڈیالہ جیل منتقلی کے فیصلے پر ...
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اڈیالہ جیل منتقلی کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے اڈیالہ جیل منتقلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ اڈیالہ جیل شفٹ اور سہولیات دینے کا حکم تو ہو گیا ہے لیکن تحریری فیصلہ آئے تو عملدرآمد کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ جب ہم کہہ رہے ہیں کہ ضمانت پہلے سنی جائے اور فیصلہ دیا جائے، ضمانت سننا زیادہ ارجنٹ نوعیت کا معاملہ ہے اور ان کو رہا کیا جائے۔

نعیم حیدر پنجوتھا نے کہاکہ  یہ ایک قسم کا چکما ہے جو ہمیں ملا ہے کہ ہم چپ ہو جائیں،ان کا کہناتھا کہ  خان صاحب کا باہر آنا ضروری ہے یا اڈیالہ جیل شفٹ کرنا؟ہم اب بھی یہ ہی استدعا کررہے ہیں کہ تمام کیسز پر فوراً فیصلہ دیا جائے تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوں۔