سرکس سے بندر بھاگ نکلے، بچے سمیت 3 شہری زخمی

جہلم (ویب ڈیسک) دینہ بائی پاس کے قریب لگے سرکس سے متعدد بندر بھاگ نکلے، بندروں کے حملوں میں بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
"جیونیوز "کے مطابق سرکس سے بھاگنے والے بندروں نے لوگوں کے گھروں کی چھتوں پر چھلانگیں لگانا شروع کردیں اور مختلف گھروں میں داخل ہو کر ادھم مچانا شروع کردیا۔سرکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے پالتو بندر ہیں انہیں جلد قابو کرلیں گے۔