برطانوی پرواز میں سوتی خاتون کی روح ہی پرواز کرگئی، افسوسناک تفصیلات

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برٹش ایئرویز کی ایک پرواز میں خاتون کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔
ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق فرانس سے برطانیہ کے لیے جانے والے پرواز بی اے 348پر سوار یہ خاتون سفر شروع ہوتے ہی اپنی سیٹ پر سو گئی۔ تمام راستے ساتھی مسافر اور فضائی عملہ سمجھتا رہا کہ خاتون سو رہی ہے۔
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
تاہم جب پرواز ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی اور خاتون کو عملے کی طرف سے بیدار کرنے کی کوشش کی گئی تو علم ہوا کہ خاتون کی موت واقع ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کی عمر 73سال تھی۔برٹش ایئرویز کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون کا تعلق کس ملک سے تھا۔