چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کا حکم دیا تھا۔
عمران خان کی منتقلی کی خبر ان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دی۔
دوسری جانب اڈیالہ جیل حکام نے چئیرمین پی ٹی آئی کو منتقل کرنےکی خبر کی تردید کردی ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔