عمران ریاض بول نہیں سکتے، مجھے اشاروں سے سمجھاتے رہے، ملاقات کرنیوالے صحافی کا انکشاف

عمران ریاض بول نہیں سکتے، مجھے اشاروں سے سمجھاتے رہے، ملاقات کرنیوالے صحافی ...
عمران ریاض بول نہیں سکتے، مجھے اشاروں سے سمجھاتے رہے، ملاقات کرنیوالے صحافی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران ریاض کی رہائی کے بعد صحافی فہد شہباز نےان سے ملاقات کی ، جس کے بعد انہوں نے ہولناک انکشاف  کیے۔ 

فہد شہباز کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران ریاض سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ بات نہیں کرپارہے تھے، اپنی بات سمجھانے کیلئے انہیں ہاتھوں کا اشارہ کرنا پڑا۔

فہد شہباز کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کی یادداشت کی بات کریں تو وہ اچھی  تھی لیکن عمران ریاض صحیح سے بات نہیں کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ملاقات کیلئے عمران ریاض کے بعد پاس گئے تو وہاں میڈیا  کوجانے کی اجازت نہیں تھی۔