صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے، ہمارے لیےسب حریف ہیں، عبد اللہ شفیق

صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے، ہمارے لیےسب حریف ہیں، عبد اللہ شفیق
صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے، ہمارے لیےسب حریف ہیں، عبد اللہ شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ صرف بھارت سے کھیلنے نہیں جا رہے ، سب ہمارے لیے حریف ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سکواڈ میں تیسرے اوپنر کے طور پر شامل ہوا ہوں، جب بھی موقع ملے گا اچھا کرنے کی کوشش کروں گا۔

عبداللّٰہ شفیق کا کہنا ہے کہ موقع ملنا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، جب موقع ملا اس کا فائدہ اٹھاؤں گا، مینجمنٹ کے پلان کے مطابق کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ورلڈ کپ کی وجہ سے میں بہت پُرجوش ہوں، سب کی نظریں ورلڈ کپ پر ہوتی ہیں۔ ہم نے ایک میچ میں نہیں پورے ورلڈ کپ میں اچھا کھیلنا ہے۔

مزید :

کھیل -