عمران خان اٹک جیل میں ہیں یا اڈیالہ؟معمہ حل نہ ہوسکا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے یا نہیں، تاحال پتہ نہ چل سکا،
عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے دعو یٰ کیا تھا کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جیل حکام سے بات ہوئی ہے وہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان ابھی تک اٹک جیل میں ہی ہیں ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں گرفتار عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ عدالتی حکم پر عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل میں اٹیچ باتھ روم مہیا کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کی سہولیات مہیا کردی گئیں۔